مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
الرجلان يقعان علي المرأة في طهر واحد ويدعيان جميعا ولدا من يرثه؟ باب: ان دو آدمیوں کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک طہر میں جماع کریں اور پھردونوں اولاد کا دعوٰی کریں، کہ اس بچے کاوارث ان میں سے کون ہو گا؟
حدیث نمبر: 33605
٣٣٦٠٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: قضى عمر فيه بقول القافة (١).مولانا محمد اویس سرور
شعبی فرماتے ہیں کہ اس بچے کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قیافہ شناسوں کے قول کے مطابق فیصلہ فرمایا۔
حواشی
(١) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من عمر.