مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33603
باب: ان دو آدمیوں کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک طہر میں جماع کریں اور پھردونوں اولاد کا دعوٰی کریں، کہ اس بچے کاوارث ان میں سے کون ہو گا؟
الرجلان يقعان علي المرأة في طهر واحد ويدعيان جميعا ولدا من يرثه؟
٣٣٦٠٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن سماك عن (حنش) (١) قال: وقع رجل على وليدة، ثم باعها من آخر، فوقعا عليها فاجتمعا عليها في طهر واحد، فولدت غلامًا فأتوا عليًا، فقال علي: (يرثكما) (٢) وليس لأمه، وهو (للباقي) (٣) منكما بمنزلة أمه (٤).حنش فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک باندی سے جماع کیا، پھر اس کو دوسرے آدمی کے ہاتھ بیچ دیا اور اس نے بھی اس کے ساتھ جماع کیا، اس طرح دونوں نے ایک ہی طہر میں جماع کرلیا، اس کے بعد اس نے ایک بچہ جنا، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس یہ مسئلہ لے کر آئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ بچہ تم دونوں کا وارث ہوگا اور اپنی ماں کے لئے نہیں ہوگا ، اور تم میں سے جو باقی رہ جائے وہ اسی کا بچہ ہوگا، بمنزلہ اس کی ماں کے۔