مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال: لا يرث المسلم الكافر باب: ان حضرات کا ذکر جو فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 33582
٣٣٥٨٢ - حدثنا حفص عن داود عن سعيد بن جبير (قال) (١): قال عمر: لا يرث الكافر المسلم، ولا المسلم الكافر (٢).مولانا محمد اویس سرور
سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کافر مسلمان کا اور مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوسکتا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ سعيد بن جبير لم يدرك عمر.