مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال: لا يرث المسلم الكافر باب: ان حضرات کا ذکر جو فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 33573
٣٣٥٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان وشعبة عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب (أن) (١) الأشعث بن قيس ماتت عمة له مشركة يهودية فلم يورثه (عمر منها) (٢)، وقال: يرثها أهل دينها (٣).مولانا محمد اویس سرور
طارق بن شہاب فرماتے ہیں ، کہ اشعث بن قیس کی ایک مشرکہ یہودیہ پھوپھی فوت ہوگئی، چناچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو اس کے مال کا وارث نہیں بنایا، اور فرمایا اس کے وارث اس کے دین کے لوگ ہوں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: زيادة (إلا).
(٢) في [م]: (عمومتها).