مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33562
باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کو آزاد چھوڑ دے، یہ کہہ کر کہ کسی کو تم پر ولایت نہیں، کہ اس کی میراث کس کو ملے گی؟
في الرجل يعتق الرجل سائبه لمن يكون ميراثه؟
٣٣٥٦٢ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن عطاء أن رجلًا أعتق غلاما له سائبة، فمات وترك مالًا، فسئل ابن مسعود فقال: إن أهل الإسلام لا يسيبون، إنما (كانت تسيب) (١) أهل الجاهلية، أنت مولاه وولي نعمته وأولى الناس بميراثه، [وإن (تحرجت من شيء) (٢) (فها هنا) (٣) (ورثة) (٤) (كثير) (٥) يعني (بيت) (٦) المال] (٧) (٨).عطاء روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کو اس طرح آزاد کردیا کہ کسی کو اس پر ولایت نہ ہوگی، چناچہ وہ مرگیا اور اس نے مال چھوڑا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا، آپ نے فرمایا بیشک اہل اسلام آزاد نہیں چھوڑتے، بیشک اہل جاہلیت ہی آزاد چھوڑتے تھے، آپ اس کے مولیٰ اور اس کے محسن ہیں، اور دوسرے لوگوں سے اس کی میراث کے زیادہ حق دار ہیں، اور اگر آپ کو اس میں کوئی تنگی محسوس ہو تو یہاں بہت سے ورثاء ہیں، یعنی بیت المال۔