مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33560
باب: مجوسیوں کا بیان کہ وہ اس مجوسی کے کس طرح وارث ہوں گے جو مرے اور اپنی بیٹی چھوڑ جائے
في المجوس كيف يرثون مجوسيا مات وترك ابنته
حدیث نمبر: 33560
٣٣٥٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة قال: سألت حمادا عن ميراث المجوسي، قال: يرثون من الوجه الذي يحل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے مجوسی کی میراث کے بارے میں پوچھا، آپ نے فرمایا وہ اس جہت سے وارث ہوں گے جو حلال جہت ہو۔