مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في المجوس كيف يرثون مجوسيا مات وترك ابنته باب: مجوسیوں کا بیان کہ وہ اس مجوسی کے کس طرح وارث ہوں گے جو مرے اور اپنی بیٹی چھوڑ جائے
حدیث نمبر: 33560
٣٣٥٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة قال: سألت حمادا عن ميراث المجوسي، قال: يرثون من الوجه الذي يحل.مولانا محمد اویس سرور
یزید بن ہارون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد بن سلمہ سے مجوسی کی میراث کے بارے میں پوچھا، آپ نے فرمایا وہ اس جہت سے وارث ہوں گے جو حلال جہت ہو۔