مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في (الحميل) من ورثه، ومن كأنه يرى له ميراثا باب: اس بچے کا بیان جو بچپن میں دارالکفر سے دارالاسلام لایا جائے، اور ان حضرات کا جو اس کو وارث بنائے جانے کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 33507
٣٣٥٠٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يتوارثون بالأرحام التي يتواصلون بها.مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ لوگوں کو ان رشتہ داریوں کی بنیاد پر وارث بنایا جاتا تھا جن کے ذریعے وہ صلہ رحمی کیا کرتے ہیں۔