حدیث نمبر: 33490
٣٣٤٩٠ - حدثنا عباد عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم قال: ميراثه كله لأمه يعني ابن الملاعنة، ويعقل (عنه) (١) عصبتها، وكذلك ولد الزنا، وولد النصراني وأمه مسلمة.
مولانا محمد اویس سرور

حماد روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی تمام وراثت اس کی ماں کے لئے ہے اور اس کے جرم کا تاوان اس کے عصبہ ادا کریں گے اور حرامی بچے کا ، اور اس نصرانی کے بچے کا جس کی ماں مسلمان ہو یہی حکم ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (عنها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33490
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33490، ترقيم محمد عوامة 32009)