مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في ولد الزنا لمن ميراثه باب: اس بات کا بیان کہ ولد الزنا کی میراث کس کو ملے گی؟
حدیث نمبر: 33489
٣٣٤٨٩ - حدثنا عباد (بن العوام) (١) عن محمد بن سالم عن الشعبي عن علي وعبد اللَّه في ابن الملاعنة أمه عصبته، وعصبتها عصبته، وولد الزنا بمنزلته (٢).مولانا محمد اویس سرور
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں فرمایا کہ اس کی ماں اور اس کی ماں کے عصبہ اس بچے کے عصبہ ہیں اور ولد الزنا (حرامی) کا حکم بھی وہی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، م].