مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
الغرقى من كان يورث بعضهم من بعض باب: غرق ہو جانے والوں کا بیان، اور ان لوگوں کا بیان جو ڈوبنے والوں کو ایک دوسرے کا وارث بناتے ہیں
حدیث نمبر: 33473
٣٣٤٧٣ - حدثنا وكيع قال (١): ثنا ابن أبي ليلى عن الشعبي عن عبيدة أن قومًا وقع عليهم بيت أو ماتوا في طاعون، فورث عمر بعضهم من بعض (٢).مولانا محمد اویس سرور
عَبیدہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں پر ایک گھر گرگیا یا کچھ لوگ طاعون میں مرگئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک دوسرے کا وارث بنایا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].