مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33461
باب: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان، کہ جب اس کی ماں مر چکی ہو تو اس کا کون وارث ہو گا، اور کون اس کا عصبہ ہے؟
في ابن الملاعنة إذا ماتت أمه، من يرثه ومن عصبته
حدیث نمبر: 33461
٣٣٤٦١ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن الحكم وحماد (قالا) (١): ابن الملاعنة يرثه من يرث أمه.مولانا محمد اویس سرور
شعبہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حکم اور حماد فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا وارث وہ شخص ہوگا جو اس کی ماں کا وارث ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (قال).