مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في ابن الملاعنة إذا ماتت أمه، من يرثه ومن عصبته باب: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان، کہ جب اس کی ماں مر چکی ہو تو اس کا کون وارث ہو گا، اور کون اس کا عصبہ ہے؟
حدیث نمبر: 33461
٣٣٤٦١ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن الحكم وحماد (قالا) (١): ابن الملاعنة يرثه من يرث أمه.مولانا محمد اویس سرور
شعبہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حکم اور حماد فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کا وارث وہ شخص ہوگا جو اس کی ماں کا وارث ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (قال).