مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33459

باب: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان، کہ جب اس کی ماں مر چکی ہو تو اس کا کون وارث ہو گا، اور کون اس کا عصبہ ہے؟

في ابن الملاعنة إذا ماتت أمه، من يرثه ومن عصبته

حدیث نمبر: 33459
٣٣٤٥٩ - [حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: ابن الملاعنة عصبته عصبة أمه، يرثونه ويعقلون عنه] (١).
مولانا محمد اویس سرور

مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے عصبہ وہی لوگ ہیں جو اس کی ماں کے عصبہ ہیں، کہ وہ اس کے وارث بھی ہوں گے اور اس کی طرف سے دیت بھی ادا کریں گے۔

حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33459
تخریج حدیث «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3001، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1562، 1567، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12467، 12480، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29830، 30366، 33445، 33489، ترقيم محمد عوامة: 31981»