مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33455
باب: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان، کہ جب اس کی ماں مر چکی ہو تو اس کا کون وارث ہو گا، اور کون اس کا عصبہ ہے؟
في ابن الملاعنة إذا ماتت أمه، من يرثه ومن عصبته
٣٣٤٥٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: (ما راني) (١) إبراهيم بن يزيد في ابن الملاعنة فقلت: يلحق بأمه، وقال إبراهيم: يلحق بأبيه، فأتينا عبد اللَّه بن هرمز فكتب لنا إلى (أهل) (٢) المدينة إلى أهل البيت الذي كان ذلك فيهم، فجاء جواب كتابهم أن رسول اللَّه ﷺ ألحقه بأمه (٣).شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ ابراہیم بن یزید نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں مجھ سے بحث کی، میں نے کہا کہ اس کو اس کی ماں کے ساتھ ملایا جائے گا، اور ابراہیم نے فرمایا کہ اس کو اس کے باپ کے ساتھ ملایا جائے گا، پس ہم حضرت عبد اللہ بن ہرمز کے پاس آئے تو انہوں نے ہماری خاطر مدینہ کی طرف ان لوگوں کو خط لکھا جن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا، چناچہ ان کے خط کا جواب آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس کی ماں کے ساتھ ملایا تھا۔