مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال للملاعنة الثلث وما بقي في بيت المال باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کے لئے ایک تہائی مال ہے اور بقیہ مال بیت المال میں رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 33453
٣٣٤٥٣ - حدثنا معن بن عيسى عن مالك بن أنس عن عروة في ابن الملاعنة وولد الزنا: إذا مات ورثته أمه حقها في كتاب اللَّه، وإخوته لأمه حقوقهم، وكان ما بقي للمسلمين.مولانا محمد اویس سرور
مالک بن انس حضرت عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب لعان کرنے والی عورت کا بیٹا اور ولد الزنا مرجائیں تو ان کی ماں ان سے اپنے اس حق کی وارث ہوگی جو کتا باللہ میں بیان کیا گیا ہے، اور اس کے ماں شریک بھائی اپنے حقوق کے وارث ہوں گے، اور باقی مال مسلمانوں کے لئے ہے۔