مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من ورث الجدة وابنها حي باب: ان حضرات کا بیان جو دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہونے کے باوجود وارث بنانے کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 33426
٣٣٤٢٦ - حدثنا حفص بن غياث عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي عمرو الشيباني قال: كان عبد اللَّه يورث الجدة مع ابنها وابنها حي (١).مولانا محمد اویس سرور
ابو عمر و شیبانی کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بنایا کرتے تھے۔