مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من كان يقول: إذا اجتمع الجدات فهو للقربى منهن باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب مختلف دادیاں جمع ہو جائیں تو مال ان میں سے سب سے قریب کی دادی کو ملے گا
حدیث نمبر: 33419
٣٣٤١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا بشير عن عبد اللَّه بن ذكوان عن خارجة بن زيد قال: إذا كانت الجدة من قبل الأم أقعد من الجدة (التي) (١) من قبل الأب كان السدس لها، وإذا كانت الجدة من قبل (الأب) (٢) أقعد من الجدة من قبل الأم كان (السدس بينهما) (٣).مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن ذکوان نقل فرماتے ہیں کہ حضرت خارجہ بن زید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب ماں کی جانب کی دادی باپ کی جانب کی دادی سے زیادہ قریب ہو تو مال کا چھٹا حصّہ اسی کو ملے گا، اور جب باپ کی جانب کی دادی ماں کی جانب کی دادی سے قریب ہو تو مال کا چھٹا حصّہ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، م].
(٢) في [أ، هـ]: (الأم).
(٣) في [جـ، م]: تقديم وتأخير.