مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يؤخر العصر ويرى تأخيرها باب: جو حضرات عصر کی نماز کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور اس کو تاخیر سے پڑھنے کے قائل تھے
حدیث نمبر: 3341
٣٣٤١ - حدثنا وكيع عن (ابن) (١) عون عن أبي عاصم عن أبي عون: أن عليا كان يؤخر العصر [حتى ترتفع الشمس على الحيطان (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عصر کی نماز کو اتنا مؤخر کیا کرتے تھے کہ سورج دیواروں پر بلند ہو جاتا تھا۔
حواشی
(١) في [ب، جـ، ك]: (أبي).
(٢) منقطع؛ أبو عون وهو محمد بن عبد اللَّه الثقفي لم يسمع من علي.