مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3337
باب: جو حضرات عصر کی نماز کو جلدی پڑھا کرتے تھے
من كان يعجل العصر
حدیث نمبر: 3337
٣٣٣٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه قال: قدم (رجل) (١) على المغيرة بن شعبة وهو على الكوفة فرآه يؤخر العصر فقال له: لم تؤخر العصر؛ فقد كنت أصليها مع رسول اللَّه ﷺ، ثم أرجع إلى أهلي (إلى) (٢) بني عمرو بن عوف والشمس مرتفعة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پاس آیا جبکہ وہ کوفہ کے گورنر تھے، اور اس نے دیکھا کہ وہ عصر کی نماز تاخیر سے پڑھتے ہیں۔ اس آدمی نے ان سے کہا کہ آپ عصر کی نماز تاخیر سے کیوں پڑھتے ہیں ؟ میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھ کر بنو عمرو بن عوف میں اپنے گھر والوں کے پاس آ جاتا تھا اور ابھی سورج بلند ہوتا تھا۔
حواشی
(١) في [د]: (الرجل).
(٢) سقط من: [هـ].