مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33346

باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے دادا اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے

في زوج وأم وإخوة وجد (فهذه) التي تسمى الأكدرية

حدیث نمبر: 33346
٣٣٣٤٦ - وزاد فيه: وبلغني عن ابن عباس أنه كان يجعل الجد والدًا، لا يرث الإخوة معه شيئًا، ويجعل للزوج النصف وللجد السدس: سهم وللأم الثلث سهمان (١).
مولانا محمد اویس سرور

اور انہوں نے اس میں یہ اضافہ فرمایا ہے : مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ خبر پہنچی ہے کہ وہ دادا کو باپ کے قائم مقام قرار دیتے کہ بھائی کو اس کے ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتے تھے، اور شوہر کو آدھا مال دیتے، اور دادا کو ایک حصّہ یعنی مال کا چھٹا حصّہ دیتے، اور ماں کو ایک تہائی مال یعنی دو حصّے دیتے۔

حواشی
(١) مجهول.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33346
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33346، ترقيم محمد عوامة ---)