مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الجد ما له وما جاء فيه عن النبي ﷺ وغيره باب: دادا کے حصّے کا بیان اور دوسرے رشتہ داروں کے بارے میں ان احادیث کا بیان جو اس کے بارے میں نبی کریمعلیہ السلام سے منقول ہیں
حدیث نمبر: 33313
٣٣٣١٣ - حدثنا شبابة عن يونس بن أبي إسحاق عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن معقل بن يسار المزني قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ أتي بفريضة فيها جد فأعطاه ثلثًا أو سدسًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معقل بن یسار مُزَنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت سنا جب آپ کے پاس میراث کا ایک مسئلہ لایا گیا جس میں دادا کا بھی ذکر تھا، آپ نے اس کو ایک تہائی مال یا مال کا چھٹا حصّہ دلایا۔