مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33280
باب: اس مسلمان عورت کا بیان جو اپنی مسلمان ماں چھوڑ جائے اور اسکے نصرانی، یہودی یا کافر بھائی ہوں
في امرأة مسلمة تركت أمها مسلمة ولها إخوة نصارى أو يهود أو كفار
٣٣٢٨٠ - قال أبو بكر: فهي فيما قضى أصحاب النبي ﷺ غير عبد اللَّه أربعة أسهم، فهي (لذي) (١) العصبة، وهي في قضاء عبد اللَّه خمسة أسهم، فهي (لذي) (٢) ⦗٢٨٥⦘ العصبة بالرحم، قال أبو بكر: فهذه في قولهم جميعًا من ستة أسهم، إن كان في قول عبد اللَّه فللأم السدس ويبقى خمسة، وإن كان في قول أصحاب النبي ﷺ فللأم الثلث وهو سهمان، وأربعة لسائر العصبة.ابو بکر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ جو فیصلہ فرمایا اس کے مطابق یہ چار حصّے ہیں اور یہ عصبہ کے لئے ہیں، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق یہ پانچ حصّے ہیں اور یہ رشتہ داری کی وجہ سے عصبہ بن جانے والے رشتہ داروں کے لئے ہیں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ان تمام حضرات کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، اگر حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق ہو تو ماں کے لئے چھٹا حصّہ ہوگا اور پانچ حصّے باقی بچیں گے، اور اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے قول کے مطابق ہو تو ماں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں اور چار حصّے باقی عصبہ کے لئے ہیں۔