مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في المملوك وأهل الكتاب من قال: لا يحجبون (ولا يرثون) باب: غلاموں اور اہل کتاب کا بیان اور ان حضرات کا بیان کہ جن کے نزدیک یہ لوگ نہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں نہ کسی کے وارث ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 33234
٣٣٢٣٤ - حدثنا حسين بن علي (عن زائدة عن معمر) (١) عن إبراهيم عن علي وزيد في المملوكين والمشركين (قالا) (٢): لا يحجبون ولا يرثون (٣).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ نے غلاموں اور مشرکین کے بارے میں فرمایا کہ نہ وہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں اور نہ خود کسی کے وارث ہوتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (معمر عن زائدة).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.