حدیث نمبر: 33214
٣٣٢١٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن الحكم عن عبد اللَّه بن شداد عن ابنة حمزة -قال محمد: وهي أخت ابن شداد لأمه-، قالت: مات مولى لي وترك (ابنة) (١) فقسم رسول اللَّه ﷺ ماله بيني وبين ابنته، فجعل بالنصف ولها النصف (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ کی بیٹی ( جو حضرت عبد اللہ بن شداد کی ماں شریک بہن تھیں) نے فرمایا کہ میرا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی ایک بیٹی چھوڑ گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم فرمایا آدھا مال مجھے اور آدھا اسے عطا فرمایا۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (ابنته).