حدیث نمبر: 33213
٣٣٢١٣ - حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن عبيد بن أبي الجعد عن عبد اللَّه ابن شداد قال: تدري ما ابنة حمزة مني؟ هي أختي لأمي، أعتقت رجلًا فمات فقسم ميراثه بين ابنته (وبينها) (١) قال: على عهد رسول اللَّه ﷺ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن ابی الجعد سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن شداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا مجھ سے کیا رشتہ ہے ؟ وہ میری ماں شریک بہن ہے، انہوں نے ایک آدمی آزاد کیا چناچہ وہ مرگیا اس کی وراثت انکے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم ہوگئی۔ اور یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (ابنتها).