مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
رجل مات وترك خاله وابنة أخيه أوابنة (أخته) باب: اس آدمی کا بیان جو مرتے ہوئے اپنا ماموں اور ایک بھتیجی یا بھانجی چھوڑ جائے
حدیث نمبر: 33211
٣٣٢١١ - حدثنا يحيى بن آدم عن وهيب عن ابن طاوس عن أبيه عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ألحقوا الفرائض بأهلها، (فما) (١) بقي فهو لأولى رجل (٢) " (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وراثتیں ان کے حق داروں کو پہنچا دو اور جو مال بچ جائے ، وہ قریب ترین رشتہ دار کے لیے ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (فيما).
(٢) في [هـ]: زيادة (ذكر).