مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في زوج وأم وأخوة وأخوات لأب (وأم) (وأخوات) وإخوة لأم من شرك بينهم باب: شوہر اور ماں اور بھائیوں اور حقیقی بہنوں اور ماں شریک بھائیوں اور بہنوں کے بیان میں، اور ان حضرات کا بیان جنہوں نے ان کو شراکت دار قرار دیا
حدیث نمبر: 33176
٣٣١٧٦ - حدثنا أبو خالد عن حجاج عن ابن المنتشر عن شريح ومسروق أنهما شركا اللإخوة من الأب والأم مع الإخوة (من الأم) (١).مولانا محمد اویس سرور
ابن المنتشر فرماتے ہیں کہ حضرت شریح اور مسروق نے بھی حقیقی بھائیوں کو ماں شریک بھائیوں کا شریک بنایا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (للأم).