مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33173
باب: شوہر اور ماں اور بھائیوں اور حقیقی بہنوں اور ماں شریک بھائیوں اور بہنوں کے بیان میں، اور ان حضرات کا بیان جنہوں نے ان کو شراکت دار قرار دیا
في زوج وأم وأخوة وأخوات لأب (وأم) (وأخوات) وإخوة لأم من شرك بينهم
حدیث نمبر: 33173
٣٣١٧٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم أن عمر وزيدا وابن مسعود كانوا يشركون في زوج وأم وإخوة لأم وأبي وأخوات لأم يشركون بين الإخوة من الأب والأم مع الإخوة للأم في (سهم) (١)، وكانوا يقولون: لم يزدهم الأب لا قربًا ويجعلون ذكورهم وإناثهم فيه سواء (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر، زید اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ م شوہر، ماں، حقیقی بھائیوں اور ماں شریک بہنوں کے مسئلے میں حقیقی بھائیوں کو ماں شریک بہن بھائیوں کے ساتھ ایک حصّے میں شریک کیا کرتے تھے، اور فرماتے تھے کہ ان کو باپ نے صرف قرابت داری کا ہی فائدہ پہنچایا ہے ، اور وہ مردوں اور عورتوں کو اس میں برابر حصّہ دیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (بينهم).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.