مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في زوج وأم وأخوة وأخوات لأب (وأم) (وأخوات) وإخوة لأم من شرك بينهم باب: شوہر اور ماں اور بھائیوں اور حقیقی بہنوں اور ماں شریک بھائیوں اور بہنوں کے بیان میں، اور ان حضرات کا بیان جنہوں نے ان کو شراکت دار قرار دیا
حدیث نمبر: 33173
٣٣١٧٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم أن عمر وزيدا وابن مسعود كانوا يشركون في زوج وأم وإخوة لأم وأبي وأخوات لأم يشركون بين الإخوة من الأب والأم مع الإخوة للأم في (سهم) (١)، وكانوا يقولون: لم يزدهم الأب لا قربًا ويجعلون ذكورهم وإناثهم فيه سواء (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر، زید اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ م شوہر، ماں، حقیقی بھائیوں اور ماں شریک بہنوں کو مال میں برابر شریک کیا کرتے تھے، اور فرماتے تھے کہ ان کو باپ نے صرف قرابت داری کا ہی فائدہ پہنچایا ہے ، اور وہ مردوں اور عورتوں کو برابر حصّہ دیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (بينهم).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.