مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في بني عم أحدهم أخ لأم باب: ان چچا زاد بھائیوں کا بیان جن مین سے ایک ماں شریک بھائی بھی ہو
حدیث نمبر: 33153
٣٣١٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان علي وزيد يقولان في بني عم أحدهم أخ لأم: يعطيانه السدس، وما بقي بينه وبين بني عمه، وكان عبد اللَّه يعطيه المال كله (١).مولانا محمد اویس سرور
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ ما ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو فرمایا کرتے تھے کہ اس کو چھٹا حصّہ دیا جائے گا ، اور باقی اس کے اور دوسرے چچا زاد بھائیوں کے درمیان تقسیم ہوگا، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اسی چچا زاد کو پورا مال دلواتے تھے۔