حدیث نمبر: 33147
٣٣١٤٧ - حدثنا ابن فضيل عن (بسام) (١) عن فضيل عن إبراهيم قال: لأختيه لأبيه وأمه الثلثان، ولإخوته لأبيه وأخواته ما بقي للذكر مثل حظ الأنثيين في قول علي وزيد، وفي قول عبد اللَّه (لأختيه لأبيه) (٢) وأمه الثلثان، وما بقي فللذكور من إخوته دون إناثهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی حصّہ ہے اور علّاتی بھائیوں اور بہنوں کے لئے باقی مال ہے اس طرح کہ ایک مرد کے لئے دو عورتوں کے حصّے کے برابر مال ہوگا، یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی رائے ہے، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق مرنے والے کی دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی اور باقی میت کے بہن بھائیوں میں سے صرف مردوں کے لئے ہے نہ کہ عورتوں کے لئے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دونوں آراء کے مطابق تین کے عدد سے حل ہوگا، بہنوں اور بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور جو ایک تہائی باقی بچے گا وہ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان تقسیم ہوگا یا میت کی پوتیوں اور بیٹے کے درمیان تقسیم ہوگا کہ ایک مرد کا حصّہ دو عورتوں کے حصّے کے برابر ہوگا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (شيام).
(٢) في [أ، ب]: (أخيه لأبيه)، وفي [جـ]: (لأخيه لأبيه)، وفي [م]: (لأختيه لأبيه)، وفي [هـ]: (لأخيه لابنه).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33147
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33147، ترقيم محمد عوامة 31730)