مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في رجل مات وترك ابنته وأخته باب: اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت ایک بیٹی اور ایک بہن چھوڑی
حدیث نمبر: 33135
٣٣١٣٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كان علي وابن مسعود ومعاذ يقولون في ابنة وأخت: النصف والنصف، وهو قول أصحاب محمد ﷺ إلا ابن الزبير وابن عباس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ، ابن مسعود اور معاذ رضی اللہ عنہ م بیٹی اور بہن کے حصّوں کے بارے میں فرماتے تھے کہ آدھا آدھا ہے، اور یہی محمد ﷺ کے صحابہ کی رائے ہے سوائے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے۔