مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في رجل مات وترك ابنته وأخته باب: اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت ایک بیٹی اور ایک بہن چھوڑی
حدیث نمبر: 33134
٣٣١٣٤ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن ابن سيرين عن الأسود قال: كان ابن الزبير قد هم أن يمنع الأخوات مع البنات الميراث، فحدثته أن معاذا قضى به (فينا) (١)، ورث ابنة وأختًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
اسود فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کرلیا تھا کہ بیٹیوں کی موجودگی میں بہنوں کو میراث سے محروم رکھیں، جب میں نے ان کو یہ حدیث سنائی کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان اس بارے میں فیصلہ فرمایا ہے تو انہوں نے بہن اور بیٹی کو وارث قرار دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: سقط (فينا).