مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في رجل مات وترك ابنته وأخته باب: اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت ایک بیٹی اور ایک بہن چھوڑی
حدیث نمبر: 33130
٣٣١٣٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن وبرة بن عبد الرحمن عن الأسود بن يزيد قال: قال ابن الزبير لا يعطي الأخت مع الابنة شيئًا حتى حدثته أن معاذًا قضى باليمن في ابنة وأخت لأب وأم، للابنة النصف، وللأخت النصف، فقال: أنت رسولي إلى ابن (عتبة) (١) فمره بذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیٹی کی موجودگی میں بہن کو کچھ نہ دیے جانے کے قائل تھے۔ یہاں تک کہ میں نے ان سے یہ حدیث بیان کی کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے یمن میں بیٹی اور حقیقی بہن کے بارے میں یہ حکم ارشاد فرمایا کہ نصف مال بیٹی کے لئے ہوگا اور نصف بہن کے لئے، اس پر انہوں نے فرمایا کہ تم ابن عتبہ کی طرف میرے قاصد بن کر جاؤ اور اس کو اس بات کا حکم دو ۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (عيينة).