مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من رخص في الوضوء بسؤر الهر باب: ان حضرات کا بیان جنہوں نے بلی کے جوٹھے سے وضو کرنے کو جائز قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 331
٣٣١ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن رجل من أهل المدينة قال: وضع لعبد اللَّه بن عمر طهوره، فشربت منه السنور، فجاء عبد اللَّه ليتوضأ منه، فقيل له: إن السنور (قد) (١) شربت منه، فقال: إنما هي من أهل البيت (٢).مولانا محمد اویس سرور
ایک مدنی شخص روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے وضو کا پانی رکھا گیا۔ اس پانی میں بلی نے منہ مارا۔ وضو کرنے کے لئے تشریف لائے تو انہیں اس بارے میں بتایا گیا، انہوں نے فرمایا ” بلی تو گھر کا حصہ ہے “
حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، د].
(٢) مجهول.