مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
ما قالوا في تعليم الفرائض باب: وہ باتیں جو اسلاف نے علم الفرائض کی تعلیم کے بارے میں ارشاد فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33094
٣٣٠٩٤ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن قيس عن ابن عباس قال: من قرأ سورة النساء فعلم ما يحجب مما لا يحجب علم الفرائض (١).مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن قیس سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : جس آدمی نے سورة نساء پڑھی اور اس کو معلوم ہوجائے کہ کون سی چیزیں میراث میں رکاوٹ بنتی ہیں اور کون سی چیزیں رکاوٹ نہیں بنتیں تو اس شخص کو میراث کا علم حاصل ہوگیا۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن قيس.