مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
ما قالوا في تعليم الفرائض باب: وہ باتیں جو اسلاف نے علم الفرائض کی تعلیم کے بارے میں ارشاد فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33090
٣٣٠٩٠ - (١) حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: من تعلم القرآن فليتعلم الفرائض، ولا يكن كرجل لقيه أعرابي فقال له: أمهاجر أنت يا عبد اللَّه؟ فيقول: نعم، فيقول: إن بعض أهلي مات وترك كذا وكذا، فإن هو علمه فعلم آتاه اللَّه، وإن كان لا يحسن فيقول: فبم (تفضلونا) (٢) يا معشر المهاجرين (٣).مولانا محمد اویس سرور
ابو الأحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن کی تعلیم حاصل کی اس کو چاہیے کہ علم الفرائض کی تعلیم بھی حاصل کرلے اور اس آدمی کی طرح نہ ہوجائے جس کو ایک دیہاتی ملا اور اس سے پوچھا : اے اللہ کے بندے ! کیا آپ مہاجر ہیں ؟ اس نے کہا : جی ہاں ! اس نے پوچھا : میری اہلیہ فوت ہوگئی ہے اور اتنا اتنا مال چھوڑ گئی ہے، سو اگر اس کو معلوم ہوا تب تو وہ اللہ تعالیٰ کا عطا کیا ہوا علم ہے، اور اگر اس معلوم نہ ہوا تو وہ دیہاتی کہنے لگا کہ اے مہاجرین کی جماعت ! تمہیں ہم پر کس بات میں برتری حاصل ہے ؟
حواشی
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو عبد الرحمن قال: حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال).
(٢) في [م]: (تفضلوننا).