مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في بعض الورثة يقر بالدين على الميت باب: ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
حدیث نمبر: 33056
٣٣٠٥٦ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن عامر في رجل مات وترك ابنين وترك مائتي دينار فأقر أحد الابنين أن على أبيه خمسين دينارا قال: يؤخذ من نصيب هذا ويسلم للآخر نصيبه.مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو بیٹے اور ترکے میں دو سو دینار چھوڑے، پھر ایک بیٹے نے اقرار کیا کہ اس کے والد پر پچاس دینار قرضہ تھا، آپ نے فرمایا وہ قرضہ اس اقرار کرنے والے کے حصّے میں سے لے لیا جائے ا اور دوسرے کا حصّہ صحیح سلامت محفوظ رہے گا۔