مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33052

باب: اس آدمی کا بیان جس کو کوڑھ کا مرض ہو اور وہ کسی کے لئے کسی چیز کا اقرار کرے

الرجل يكون به الجذام فيقر بالشيء

حدیث نمبر: 33052
٣٣٠٥٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن القاسم والشعبي في رجل كان به جذام فقال: أخي شريكي في مالي، فقال: إن شهدت الشهود أنه أوصى به قبل أن يصيبه وجعه شركه.
مولانا محمد اویس سرور

جابر حضرت قاسم اور شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی جس کو کوڑھ کا مرض لاحق ہو اور وہ اقرار کرے کہ میرا بھائی میرے مال میں شریک ہے اگر گواہ گواہی دے دیں کہ اس نے بیماری لگنے سے پہلے یہ وصیت کی تھی تو وہ بھائی اس کے مال میں اس کا شریک ہوگا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 33052
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 31647»