مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يريد السفر فيوصي ما يجوز له (من) ذلك باب: اس آدمی کا بیان جو سفر کے ارادے کے بعد وصیت کرے ، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف کرنا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 33013
٣٣٠١٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن مغيرة عن سماك عن الشعبي قال: (إذا) (١) وضع رجله في (الغرز) (٢) فما أوصى به فهو من الثلث.مولانا محمد اویس سرور
سماک روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکا ب میں ڈال دے تو اس وقت وہ جو وصیت کرے ایک تہائی مال سے پوری کی جائے گی۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (لو).
(٢) في [أ، ب]: (الفرس)، وفي [جـ، م]: (الغرس).