مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
الحامل توصي، والرجل يوصي في المزاحفة وركوب البحر باب: اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میںاور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
حدیث نمبر: 33005
٣٣٠٠٥ - حدثنا هشيم عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يكون به السل والحمى وهو يجيء ويذهب، قال: (ما) (١) صنع من شيء فهو من جميع المال إلا أن يكون أضنى على فراشه.مولانا محمد اویس سرور
عبد الملک روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس کو تپ دق یا بخار کا مرض ہو اور وہ چلتا پھرتا ہو، کہ وہ اپنے مال میں جو تصرف کرے وہ پورے مال میں سے شمار ہوگا، ہاں مگر اس صورت میں جبکہ وہ بستر پر پڑا ہوا ہو (چلنے پھرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو) ۔
حواشی
(١) في [أ، جـ]: (من).