مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يصلي الظهر إذا زالت الشمس ولا يبرد بها باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ سورج زائل ہوتے ہی ظہر کی نماز ادا کی جائے گی ، اسے ٹھنڈا کرنے کی ضرورت نہیں
حدیث نمبر: 3300
٣٣٠٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق قال: لما زالت الشمس جاء أبو موسى فقال: أين صاحبكم؟ هذا وقت هذه الصلاة، فلم يلبث أن جاء عبد اللَّه مسرعًا فصلى الظهر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جب سورج زائل ہوگیا تو حضرت ابو موسیٰ آئے اور فرمایا کہ تمہارا امام کہاں ہے ؟ یہ اس نماز کا وقت ہے۔ اتنے میں جلدی سے حضرت عبد اللہ آئے اور ظہر کی نماز پڑھائی۔
حواشی
(١) في: [أ، ب، جـ، ك] زيادة.