مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من كان يوصي ويستحبها باب: ان حضرات کا بیان جو وصیت کیا کرتے تھے اور اس کو اچھا سمجھتے تھے
حدیث نمبر: 32988
٣٢٩٨٨ - (١) حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن طلحة قال: قلت لابن أبي أوفى: أوصى رسول اللَّه ﷺ؟ قال: لا، قلت: فكيف أمر الناس بالوصية؟ قال: أوصى بكتاب اللَّه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کی تھی ؟ فرمایا کہ نہیں ! میں نے پوچھا کہ پھر لوگوں کو وصیت کا حکم کیسے دیا گیا ؟ فرمانے لگے : آپ نے کتاب اللہ پر عمل کرنے کی وصیت کی تھی۔
حواشی
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).