مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32983

باب: ان حضرات کا بیان جو وصیت کیا کرتے تھے اور اس کو اچھا سمجھتے تھے

من كان يوصي ويستحبها

حدیث نمبر: 32983
٣٢٩٨٣ - فأتينا مقسما (فسألناه) (١) فقال ما قال (سعيد) (٢)، فقلنا: كذا وكذا، قال: لا، ولكنه الرجل يحضره الموت فيقال له: اتق اللَّه، وأمسك عليك ⦗٢١٩⦘ مالك، فإنه ليس أحد أحق بمالك من ولدك، ولو كان الذي يوصي ذا قرابة لأحبوا أن يوصي لهم.
مولانا محمد اویس سرور

پھر ہم حضرت مِقسَم کے پاس آئے، اور ان سے بھی اسی آیت کے متعلق سوال کیا انہوں نے پوچھا کہ حضرت سعید نے کیا فرمایا ؟ ہم نے عرض کیا کہ یہ یہ فرمایا ہے، فرمایا یہ درست نہیں، بلکہ یہ آیت اس آدمی کے متعلق ہے جس کو موت کے وقت کہا جا رہا ہو کہ اللہ سے ڈر اور اپنا مال اپنے پاس روک رکھ ! کہ تیرے مال کا تیری اولاد سے زیادہ حق دار کوئی نہیں ہے، اور اگر وصیت کرنے والا ان کا رشتہ دار ہو تو وہ یہ چاہیں کہ وہ ان کے لئے وصیت کرے۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (فسألنا).
(٢) في [أ، ب]: (شعبة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32983
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32983، ترقيم محمد عوامة ---)