مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32971
باب: آدمی کے لئے اپنے کتنے مال کی وصیت کرنا جائز ہے؟
ما يجوز للرجل من الوصية في ماله
حدیث نمبر: 32971
٣٢٩٧١ - حدثنا يعلى وابن نمير عن إسماعيل عن الشعبي قال: إنما كانوا يوصون بالخمس والربع، والثلث منتهى الجامح.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل سے روایت ہے کر حضرت شعبی نے فرمایا کہ پہلے لوگ پانچویں حصّے یا چوتھائی مال کی وصیت کرتے تھے ، اور تہائی مال جلد باز کی آخری حدّ ہے۔