حدیث نمبر: 32950
٣٢٩٥٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق سئل عن رجل مات ولم يترك مولى عتاقة ولا وارثًا، قال: (ماله) (١) حيث وضعه، فإن لم يكن أوصى بشيء فماله في بيت المال.
مولانا محمد اویس سرور

شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق سے ایسے آدمی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے مرتے وقت آزاد کرنے والا آقا چھوڑا ہے نہ ہی کوئی وارث ، فرمانے لگے کہ حضرت سالم نے فرمایا ہے کہ اس کا مال وہیں صَرف کیا جائے گا جہاں صَرف کرنے کی اس نے وصیت کی ہو، اور اگر اس نے کوئی وصیت نہ کی ہو تو اس کا مال بیت المال میں جمع کرلیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (قال: سالم)، وسقط من: [هـ]، وسيأتي ١١/ ٤١٣ في كتاب الفرائض باب [١١١] برقم [٣٣٧٤٩].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32950
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32950، ترقيم محمد عوامة 31550)