حدیث نمبر: 32944
٣٢٩٤٤ - حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن ابن سيرين عن حميد بن عبد الرحمن قال: ولي أبي ميراثا فأمر (بشاة) (١) فذبحت فصنعت، فلما قسم ذلك الميراث أطعمهم وقال: لمن لم يرث معروفًا.
مولانا محمد اویس سرور

محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت حمید بن عبد الرحمن نے فرمایا کہ میرے والد ایک مرتبہ وراثت کے مال کے ذمہ دار بنے، تو انہوں نے ایک بکری ذبح کروا کر پکوائی پھر جب میراث تقسیم کرچکے تو ان لوگوں کو کھلا دیا جو وہاں موجود تھے اور اس کے بعد جو لوگ وارث نہیں تھے ان سے اچھی بات فرما دی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (بطاه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32944
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32944، ترقيم محمد عوامة 31545)