حدیث نمبر: 32938
٣٢٩٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن وابن سيرين في قوله: ﴿وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى﴾ قالا: هي (مثبتة) (١) فإذا حضرت وحضر هؤلاء القوم أعطوا منها ورضخ لهم.
مولانا محمد اویس سرور

سفیان بن حسین روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کے بارے میں فرمایا کہ یہ منسوخ نہیں ہوئی، اس لئے جب میراث تقسیم کی جا رہی ہو اور یہ لوگ وہاں موجود ہوں تو ان کو کچھ مال دے دیا جانا چاہیے۔

حواشی
(١) في [أ، هـ]: (مبينة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32938
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32938، ترقيم محمد عوامة 31539)