مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32934
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی)کا بیان
في قوله تعالى: ﴿وإذا حضر القسمة أولو القربى﴾
حدیث نمبر: 32934
٣٢٩٣٤ - فحدث عن محمد عن عبيدة أنه ولي وصية فأمر بشاة فذبحت فصنع طعامًا (لأهل) (١) هذه الآية وقال: لولا هذه الآية لكان هذا من مالي (٢).مولانا محمد اویس سرور
پھر انہوں نے محمد بن سیرین کے واسطے سے حضرت عبیدہ کے بارے میں بیان فرمایا کہ وہ ایک وصیت کے ذمہ دار بن گئے تو انہوں نے ایک بکری ذبح کرنے کا حکم دیا اور اس سے اس آیت میں بیان کردہ لوگوں کے لئے کھانا تیار کرایا، اور پھر فرمایا کہ اگر یہ آیت نہ ہوتی تو یہ سب کام میرے مال سے ہوتا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (لأجل).
(٢) أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٤٨٥٩)، وابن جرير في التفسير ٤/ ٢٦٨.